پانی کی جگہ سینیٹائزر، خاتون ایتھلیٹ بیمار


جاپان میں ہائی اسکول میں کھیلوں کے مقابلوں میں ایتھلیٹس کو پانی کی جگہ سینیٹائزر پیلا دیا گیا، جس سے ایک ایتھلیٹ بیمارہو گئی۔

پانی کی جگہ سینیٹائزرکیسے آیا، انتظامیہ نے تحقیقات شروع کردیں۔

جاپان کے یاماناشی پریفیکچر میں لڑکیوں کی پانچ ہزار میٹر ریس کا مقابلہ منعقد کیا گیا، جس میں ’غلطی سے‘ گلاس میں پانی کی جگہ سینیٹائزر ڈال دیا گیا اور اسے ایتھلیٹس کے پاس بھی رکھ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بل گیٹس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

سکول فیڈریشن کا کہنا ہے کہ جس کارٹن میں پانی کی بوتلوں آئیں، وہیں سینیٹائزر کی بوتلیں موجود تھیں، جن پر لیبل نہیں لگائے گئے تھے، جس کی وجہ سے ایسا واقع پیش آیا۔

حکام کے مطابق سینیٹائزر پینے کے بعد ایک کھلاڑی کو الٹیاں ہوئیں اور حالت بگڑنے کے باعث وہ گرگئی اور کھیل میں بھی حصہ نہیں لے سکی۔

اس ایتھلیٹ سمیت دیگر سینیٹائزر پینے والی کھلاڑیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، تاہم سب کی حالت بہتر ہے۔ تاہم انتظامیہ نے کھلاڑیوں اور ان کے گھر والوں سے معذرت کر لی ہے۔


متعلقہ خبریں