قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ آسٹریلیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کے بیٹنگ کمپوزیشن پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بڑے ایونٹ سے پہلے ٹیم انتظامیہ کو بیٹنگ آرڈر دیکھنے کی ضرورت ہے، مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس میں کچھ کمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم آسٹریلیا میں جیتنے کے عمل میں مہارت حاصل نہیں کرسکے ہیں۔ بیٹنگ آرڈر میں ہمارا نمبر چار، پانچ اور چھ طے نہیں جس کے باعث ہمیں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔
محمد حفیظ نے ریٹائرمنٹ کے بعد نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں
محمد حفیظ نے مزید کہا کہ ہماری باؤلنگ میں شاہین اور حارث نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن وہ آسٹریلیا میں زیادہ کرکٹ نہیں کھیلے۔ حارث نے وہاں بگ بیش سیزن کے کچھ میچز کھیلے ہیں لیکن شاہین کے بارے میں ایسا نہیں کہا جاسکتا۔