پی ٹی آئی نے بیرونی سازش کے معاملے پر حکومتی کمیشن کا قیام مسترد کر دیا


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بیرونی سازش کے معاملے پر حکومتی کمیشن کے قیام کو مسترد کر دیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آپ نے کہا ہم کمیشن بنائیں گے کہ اس امپورٹڈ حکومت کو لانے کے لیے غیر ملکی سازش نہیں ہوئی، تحریک انصاف ایک ہی کمیشن مانے گی جو آزاد عدلیہ کے تحت بنے گا۔

فواد چودھری نے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے آپ گھبرائی ہوئی ہیں، پہلے تو میرا مشورہ ہے گھبرانا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے خود کبھی کونسلر کا الیکشن نہیں پڑا آپ ملک کے سب سے بڑے لیڈر کے بارے میں بات کر رہی ہوتی ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ کرائم منسٹر اور ان کی کابینہ کو مشورہ ہے کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے، آپ کے گھبرانے کا وقت کل کے جلسے کے بعد شروع ہوگا جب عمران خان اسلام آباد آنے کی کال دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب سے یہ حکومت آئی 24 فیصد دہشتگردی میں اضافہ ہوا اور چینی شہریوں پر بھی حملے ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ بار بار فرح کو ساتھ ملوث کرنے کی بات کی جارہی ہے۔ ابھی تک آپ ان پر کوئی کیس کیوں نہیں بنا سکی، ایک ہی کیس ہے کہ ان کے اثاثے 40، 45 کروڑ سے بڑھ کر 80 کروڑ تک چلے گئے۔ آپ ان کو الزام ثابت کرنے کی بجائے روز پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں عمران خان اور اپنی کابینہ کی عوام کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں، کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کوئی حکومت گئی ہو اور ان کا کوئی اسکینڈل سامنے نہ آیا ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری معیشت کی گاڑی بغیر ڈرائیور کے چل رہی ہے۔پاکستان کا سب سے اہم مسئلہ اس وقت انرجی بحران ہے۔آج تین ہفتے ہوگئے انرجی کا وزیر ہی نہیں لگایا جاسکا۔ ان کے ہاں وزارتوں کی بندربانٹ پیسوں کو لیکر ہورہی ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہپاکستان میں کسی قسم کی امپورٹڈ حکومت کو بیرون ملک کو اڈے دینے کی اجازت نہہں دیں گے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کے ایبسلیوٹلی ناٹ کے بعد ان کو وزارت عظمی سے ہٹانے کی سازش شروع ہوئی۔ پاکستان کے اوپر بیرونی سازش کے تحت ایک امپورٹڈ حکومت مسلط کر دی گئی۔

 


متعلقہ خبریں