وزیراعلیٰ پنجاب کےدورے: قیدیوں کی سزاؤں میں کمی، سپاہیوں کی تنخواہوں میں اضافے کے اعلانات

وزیراعلیٰ پنجاب کےدورے: قیدیوں کی سزاؤں میں کمی، سپاہیوں کی تنخواہوں میں اضافے کے اعلانات

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے ہنگامی دورے کے دوران سول اسپتال بہاولپور اور کوٹ لکھپت جیل کے دورے کیے ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل میں وزیراعلیٰ پنجاب نے قیدیوں کی سزاؤں میں 60 روز کی کمی اور جیل میں متعین سپاہیوں کی تنخواہیں بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

عثمان بزدار کا استعفیٰ غیر آئینی اور جعلی وزیراعلیٰ کی حلف برداری بھی جعلی ہے : گورنر پنجاب

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سول اسپتال بہاولپور کا دورہ کیا تو وہاں موجود ناکافی طبی سہولتوں پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب اسپتال کے بچہ وارڈ میں زیر علاج بیمار بچی کے پریشان حال والد کو دیکھ کر رک گئے اور ان سے بیماری کی بابت دریافت کیا۔

زیر علاج بیمار بچی کے والد نے حمزہ شہباز کو بتایا کہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہم کوشش کررہے ہیں،  معاملہ اللہ تعالیٰ کے سپرد ہے۔

وزیراعلیٰ نے اس پر متاثرہ والد کا فون نمبر لیا اور کمشنر کو طلب کر کے ہدایت کی کہ بچی کے علاج کیلئے بہترین ڈاکٹروں پر مشتمل بورڈ بنایا جائے۔ انہوں ںے قائد اعظم میڈیکل کالج کے پرنسپل کو بھی فوری طورپر ڈاکٹروں کا بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت دی۔

بزدار آج بھی وزیراعلیٰ،کیا عدالت اسمبلی کی کارروائی چلائے گی؟پرویزالہٰی

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ڈاکٹر کی بات سن کر مجھے تسلی نہیں ہوئی ہے لہذا ماہر ڈاکٹروں کو بلائیں۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے اسپتال میں صفائی کے ناقص انتظامات اوربعض آلات خراب ہونے پر بھی متعلقہ حکام کی سرزنش کی اور ہدایت دی کہ آئندہ ایک ماہ کے اندر تمام خراب آلات کو درست کیا جائے۔

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانےکی سمری دوبارہ صدر مملکت کو ارسال

وزیر اعلیٰ پنجاب جب ایئر پورٹ سے کوٹ لکھپت جیل جارہے تھے تو اس وقت ٹریفک سگنل پر انہوں نے ڈرائیور کو ہدایت کی کہ گاڑی کو روکا جائے اور سگنل کے گرین ہونے کا انتظار کیا جائے۔

حمزہ شہباز نے سینٹرل جیل کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں سے ملاقات کی اور ان میں تحائف بھی تقسیم کیے۔ اس موقع پر انہوں نے قیدیوں کی سزاؤں میں 60 روز کی کمی کا اعلان کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے حلف اٹھالیا، دفتر پہنچنے پر گارڈ آف آنر

وزیراعلیٰ پنجاب نے جیل میں متعین سپاہیوں کی تنخواہوں میں بھی اضافے کا اعلان کیا اور جیل کے لان میں ایک پودا بھی لگایا۔


متعلقہ خبریں