کراچی: انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز پھر ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 24 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 185.87 سے کم ہو کر 185.63 روپے پر آ گیا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/g42IVHqT90 pic.twitter.com/1hEoY918Gp
— SBP (@StateBank_Pak) April 29, 2022
واضح رہے کہ رواں ہفتے کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مسلسل دو روز کمی ہوئی تاہم گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں 42 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔