کویت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پر عزم ہیں، وزیر خارجہ

نوازشریف کی تقریر میں فوجی قیادت کے نام سن کر دھچکا لگا، بلاول

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کویت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو کویتی ہم منصب شیخ احمد ناصر المحمد الصباح نے ٹیلی فون کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور کویتی ہم منصب کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کویتی وزیر خارجہ شیخ احمد ناصر المحمد الصباح نے بلاول بھٹو کو منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے رمضان میں شر پھیلانے کا این او سی لیا ہوا ہے، شہباز گل

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے برادرانہ تعلقات مثالی ہیں اور پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد بسلسلہ روزگار کویت میں مقیم ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور ہم کویت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔


متعلقہ خبریں