جامعہ کراچی خود کش دھماکہ: تحقیقات میں اہم پیشرفت

جامعہ کراچی خود کش دھماکہ: تحقیقات میں اہم پیشرفت

کراچی: جامعہ کراچی میں ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

سیکیورٹی مزید بہتر کرنا ہوگی، وزیراعلیٰ: مل کر ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنا ہے، وزیر داخلہ 

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ جامعہ کراچی میں ہونے والے خود کش حملے کی تحقیقات کرنے والی سی ٹی ڈی کی ٹیم نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی سندھ کی ٹیم نے مشتبہ شخص کو موبائل فون لنک سے گرفتار کیا ہے، گرفتار مشتبہ شخص کو شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔

جامعہ کراچی میں خود کش دھماکہ: 3 سے 4 کلو بارودی مواد استعمال ہوا، رپورٹ

واضح رہے کہ گزشتہ روز جامعہ کراچی میں خود کش دھماکہ ہوا تھا جس میں چینی باشندوں سمیت پاکستانی جاں بحق ہو گئے تھے جب کہ چار زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں