اسپیکر پرویز الہٰی نے ڈپٹی ا سپیکر کے ا سٹاف افسران کو معطل کردیا

مشورہ دونگا، عمل عمران خان کا ہوگا، دو منٹ میں اسمبلی توڑ دونگا، پرویزالٰہی

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے ا سٹاف افسران کو معطل کردیا.

ڈپٹی اسپیکر اسٹاف کے 2 اسسٹنٹ پروٹوکول افسر اور ایک ا سٹاف افسر  کو معطل  کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے تینوں افسران کے خلاف انکوائری کا بھی حکم دے دیا ہے۔

اسپیکر پر ویز الہیٰ  کو وزیر اعلی ٰپنجاب کے انتخاب کے دوران افسران کے کردار پر تحفظات تھے


متعلقہ خبریں