ٹیکس ریٹ بڑھانے کا ارادہ نہیں، ڈیفالٹ کا چانس نہیں، مشکل فیصلے کرنا ہوں گے: مفتاح اسماعیل

ٹیکس ریٹ بڑھانے کا ارادہ نہیں، ڈیفالٹ کا چانس نہیں، مشکل فیصلے کرنا ہوں گے: مفتاح اسماعیل

واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ڈیفالٹ کا کوئی چانس نہیں، اس سال ٹیکس ریٹ بڑھانے کا ارادہ نہیں لیکن ہمیں مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔

پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات مکمل: بجلی و پیٹرول پر سبسڈی مرحلہ وار ختم کرنے پر اتفاق

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے یہ بات آئی ایم ایف حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ عائشہ غوث پاشا اور امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان بھی موجود تھے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ غربت میں کمی کیلئے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں رقم بڑھائی جاسکتی ہے، اسٹیٹ بینک کو خودمختاری دی جا چکی ہے۔

میاں صاحب کرسی چھوڑو اور الیکشن کال کرو، اسد عمر

انہون ںے کہا کہ لنگرخانوں کی طرح کارخانوں کی تعداد بڑھائیں گے، کارخانوں کی تعداد اس لیے بڑھائیں گے تاکہ لنگرخانے کم ہوں، عمران خان حکومت نے جو معاہدے کیے وہ نبھانے کے پابند ہیں کیونکہ معاہدے عمران خان کے نہیں حکومت پاکستان کے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیٹرول پر سبسڈی دی جارہی ہے مگر 70 فیصد لوگ گاڑیوں والے ہیں،
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور دیگر پر سبسڈی دیتے ہیں تو تنقید کی جاتی ہے۔

آئی ایم ایف نے خطرے کی گھنٹی بجادی: پاکستان کیلئے مہنگائی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑے مسائل قرار

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے فنڈز کی رقم بڑھانے اور پروگرام کو بھی آگے بڑھانے کی درخواست کی ہے۔


متعلقہ خبریں