لاہور: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اپنے دورہ لاہور کے دوران انتہائی مصروف دن گزارا۔ انہوں نے پی کے ایل آئی میں صحت کی سہولتوں کا جائزہ لیا، جوہر ٹاؤن رمضان بازار کا معائنہ کیا اور جاتی امرا میں والدین کی قبروں پر حاضری دی دینے کے علاوہ قریبی عزیز و رشتہ داروں سے بھی ملاقات کی۔
PM Shehbaz Sharif visited Pakistan Kidney and Liver Institute Lahore today.
The Prime Minister visited different blocks of the hospital and was briefed about the issues.
PM directed to present a detailed report on operational issues in the next 48 hours. pic.twitter.com/aW546S7k2H— Prime Minister’s Office (@PakPMO) April 24, 2022
ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف پی کے ایل آئی اسپتال پہنچے تو چیف سیکرٹری کامران افضل، کمشنر لاہور کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد عثمان اور صوبائی سیکرٹری صحت نے استقبال کیا۔
سیالکوٹ: وزیراعظم کا گندم کی جلنے والی فصل کے کسانوں کی امداد کا حکم
میاں شہباز شریف نے اسپتال میں سہولیات کا جائزہ لیا جب کہ انہیں متعلقہ حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے مریضوں کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
وزیراعظم اسپتال میں ڈاکٹروں کی بریفنگ کے دوران انتہائی برہم ہوئے اور کہا کہ آپ کی بریفنگ سے مطمئن نہیں ہوں، انہوں نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ آئندہ دو روز میں تفصیلی بریفنگ دی جائے۔
ذرائع کے مطابق دوران بریفنگ وزیراعظم نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ غریبوں سے علاج کی مد میں اتنے پیسے کیوں لے رہے ہیں؟ انہوں نے پوچھا کہ 20 آپریشن یونٹس میں سے 14 کیوں بند ہیں؟
انہوں ںے کہا کہ آخری دورہ مارچ 2018 میں کیا تھا، 9 کروڑ کا عطیہ دیا تھا، آلات آئے یا نہیں؟ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے سوالات پر اسپتال انتظامیہ واضح جوابات نہیں دے سکی جس پر انہوں نے ہدایت کی کہ آئندہ و روز میں مکمل بریفنگ اور معلومات فراہم کی جائیں۔
میاں شہباز شریف نے کہا کہ اسپتال کی صورتحال کا 48 گھنٹے میں بحالی کا جائزہ لوں گا، پی کے ایل آئی صرف پنجاب نہیں، پورے ملک کے لیے ہے، 17 فیصد مریضوں کا مفت علاج کیا جا رہا ہے، فنڈز اکٹھے کرنےکیلئے ہم ٹرسٹ بنائیں گے، 83 فیصد مریضوں کا علاج پیسے لے کر کیا جا رہا ہے، صاحب حیثیت افراد پوری رقم دے کر یہاں سے علاج کرائیں، ان کا پیسہ غریب افراد کےعلاج کے لیے خرچ ہوگا۔
وزیراعظم کا دورہ کوٹ لکھپت جیل: قیدیوں کے لئے کیا بڑا اعلان
وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ 10 سال میں جگر کے ٹرانسپلانٹ کیلئے 10 ارب روپے دیئے، نیب کے عقوبت خانوں میں دو بار ہو کر آیا ہوں، مفت علاج کرانا حکومت کی ذمہ داری ہے، گزشتہ حکومت نے مخالفین کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا، بطور وزیراعلیٰ مریضوں کے مفت علاج کیلئے اربوں روپے فراہم کیے، متعلقہ حکام کو اسپتال جلد مکمل فعال کرنے کی ہدایات جاری کر دیں، عوام کی فلاح کیلئے کوشاں ہیں، ضرور کامیاب ہوں گے.
وزیر اعظم نے جاتی امرا میں اپنے والدین، بھابھی کلثوم نواز اور بھائی عباس شریف کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ ماڈل ٹاؤن میں اپنے قریبی عزیز و اقارب سے ملے، شہباز جاوید شفیع اور زاہد شفیع کی رہائش گاہ پر گئے، قریبی عزیز وں نے انہیں وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم بننے کے بعد وہ پہلی مرتبہ اپنے عزیز رشتہ داروں کے گھر گئے تھے۔
وزیراعظم نے مئی تک لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی کرنیکا حکم جاری کردیا
وزیراعظم شہباز شریف نے آج، 24 اپریل 2022، کو جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم رمضان بازار کا اچانک دورہ کیا اور عوام کو ماہ رمضان میں اشیائے خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کی خصوصی ہدایت کی. pic.twitter.com/bvfs6WQGXi
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) April 24, 2022
ہم نیوز کے مطابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے اچانک جوہر ٹاؤن کے رمضان بچت بازار کا دورہ کیا، چیزوں کا جائزہ لیا اور خریداروں سے بات چیت کی۔ انہوں نے اشائے خورد ونوش کی کم قیمت پر فراہمی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
