معروف امریکی باکسر مائیک ٹائسن نے مسافر پر مکوں کی بارش کر دی


معروف امریکی باکسر مائیک ٹائسن نے جہاز میں سفر کے دوران ساتھی مسافر پر مکوں کی بارش کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جہاز میں موجود مسافر نے مائیک ٹائسن کے ساتھ سیلفی لینے کی خواہش کی جسے انہوں نے قبول کیا۔

بعد ازاں وہ مائیک ٹائسن کو مسلسل تنگ کرتا رہا اور ایک موقع پر اس نے امریکی باکسر پر پانی کی بوتل پھینک دی۔

جارح مزاج مائیک ٹائسن نے غصے میں آ کر مسافر کو مکے رسید کر دیئے۔ جہاز میں بیٹھے ایک اور مسافر نے ان کی ویڈیو بنا ڈالی جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by TMZ (@tmz_tv)


بی بی سی اردو کے مطابق اس واقعے کے بعد پولیس کو بلایا گیا جس نے عارضی طور پر دو افراد کو حراست میں لے لیا۔

سان فرانسسکو پولیس ڈپارٹمنٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس شخص نے واقعے سے متعلق بہت کم معلومات دیں اور پولیس کی تفتیش میں مزید معاونت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

دونوں افراد کو ’مزید تحقیقات تک‘ رہا کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے میں ملوث ان دونوں افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔


متعلقہ خبریں