عمران خان سازش کا جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں، مریم اورنگزیب



وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان سازش کا جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں، اتحادی چھوڑ کر گئے تو انہوں نے خط لہرایا، آٹھ مارچ کو مراسلہ ملا، کیا ستائیس مارچ تک سوئے ہوئے تھے؟

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مراسلے سے متعلق امریکا میں سابق پاکستانی سفیر نے کہا کوئی سازش نہیں ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ یہ فارن فنڈنگ کیس کی وجہ سے چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں، عمران خان عوام کو بیوقوف بنانا بند کر دیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں اکاونٹس کو ڈکلیئر نہیں کیا، انہوں نے شوکت خانم کیلئے فنڈ جمع کرکے پارٹی کیلئے استعمال کیا۔

عمران خان نے 2 کروڑ لوگوں کوغربت کی لکیر سے نیچے دھکیل دیا، مریم اورنگزیب

ان کا کہنا تھا کہ جب آپ وزیراعظم تھے اس وقت کیوں نہیں الیکشن کرائے اور آپ نے اسمبلیاں کیوں نہیں تحلیل کیں۔

انہوں نے کہا کہ اعتماد کے پیچھے پوری پلاننگ نوازشریف کی ہے، پاکستان کے عوام عمران خان کو مسترد کرچکے ہیں، عمران خان نے اگر عوام کی خدمت کی ہوتی تو آج کرسی پر بیٹھے ہوتے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ آج جو کچھ کہہ رہے ہیں عوام اس کو مسترد کرتے ہیں، عمران خان نے لوگوں کو بے روزگار کردیا ، چینی ، آٹا، دوائی چوری کی، نیشنل سیکیورٹی کے اعلامیےکے بعد عمران خان کا بیانیہ دفن ہو گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب اسلام آباد آئیں گے تو فارن فنڈنگ، توشہ خانہ کا جواب لے کر آنا، دوسروں پر الزام لگانا بند کریں، آپ جھوٹے تھے اس لیے آپ کو نکالا گیا۔


متعلقہ خبریں