ڈالر 6 دن میں 6 روپے مہنگا

ڈالر سستا

پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی قیمتوں میں اضافے  کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک میں  ڈالرمزید مہنگا ہو گیا، انٹربینک میں ڈالرتریپن پیسے مزید مہنگا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق کے بعد  ڈالر 187 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے، چھ دن میں ڈالر کی قیمت میں پانچ روپے پچانوے پیسے اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت 187 روپے سے بھی تجاوز کرگئی

گزشتہ روز ہی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 187 روپے سے  تجاوز کر گئی تھی، انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 28 پیسے مہنگا ہونے کے بعد فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 187 روپے 20 پیسے پر پہنچ گیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں