وزیر اعظم کا روزہ داروں کیلئے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان


وزیر اعظم شہباز شریف نے روزہ داروں کے لیے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعظم نے عید تک 10 کلو آٹے بیگ کی قیمت 550 سے کم کر کے صوبہ پنجاب میں 400 روپے کر دی ہے۔

انہوں نے رمضان بازار اور یوٹیلیٹی اسٹورز میں فی کلو چینی کی قیمت 75 روپے سے کم کر کے70 روپے مقرر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

میرے کام دیکھ کر سابق وزیراعظم گھبرا گئے،عوام کی گھبراہٹ ختم ہوگئی:شہبازشریف

وزیراعظم نے کہا ہے کہ باقی صوبے بھی یہ قیمتیں مقرر کرنے کی کوشش کریں۔ صوبہ پنجاب آٹا اور چینی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بلوچستان اور آزاد جموں کشمیر کی امداد کریں۔

مزید کہا کہ وفاقی حکومت ضرورت کے مطابق بلوچستان کو اضافی ادایئگی کرے گی۔


متعلقہ خبریں