آپ کا چھینا ہوا مینڈیٹ لوٹا دیا،ترقی کا ٹوٹا سفر وہیں سے شروع ہو گا،مریم نواز

خاتون رپورٹر کی شہادت کا سن کر گہرا صدمہ ہوا، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بھائیو اور بہنو، 2018 میں آپ سے چھینا ہوا مینڈیٹ آپ کو لوٹا دیا۔

اصل کہانی: عمران نے گھڑی اور ہار کتنے میں حکومت سے خریدے؟ اور کتنے میں بیچ دیے؟مریم نواز

انہوں نے کہا کہ آپ کی ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہو گا جہاں سے ٹوٹا تھا، پنجاب کا حق لاہور سے چلنے والی مال گاڑی سے بنی گالہ نہیں جائے گا۔

دوسری جانبوزیراعظم شہباز شریف نے بھی اپنے بیٹے حمزہ شہباز کو پنجاب کا وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ فسطائی حکومت کو گھر بھیجنے کا عمل آسان نہیں تھا، نااہل، بدعنوان اور متشدد حکومت کی وجہ سے عوام کی تکالیف کا ازالہ کرنا مشکل چیلنج ہے۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ محنت کرو اور دل و جان سے پنجاب کے لوگوں کی خدمت کرو۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں