بلاول بھٹو  پاکستان کے نئے وزیر خارجہ بننےکے لیے تیار

عمران خان کو آج کی تقریر میں استعفیٰ دینا چاہیے تھا، بلاول بھٹو

 چیئر مین پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو  پاکستان کے نئے وزیر خارجہ بننےکے لیے تیار ہوگئے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بلاول بھٹو نے وزارت خارجہ  کا قلمدان سنبھالنے  کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ۔ تاہم پیپلزپارٹی ذرائع  نے  بلاول بھٹو کی رضامندی سے متعلق تصدیق سے انکار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی ملاقات

یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اپنی کابینہ کی تشکیل کے لیے اتحادیوں سے رابطے میں ہیں۔ وزیر اعظم کی جانب سے پیپلز پارٹی کو مختلف وزارتوں اور عہدوں کی پیش کش کی جا چکی ہے۔ تاہم ان پر ابھی کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے اجلاس میں بلاول بھٹو کے وزیر خارجہ کا عہدے لینے سے متعلق مشاورت  کی گئی تھی ۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے مختلف وزارتیں لینے پر بھی غور ہو اتھا۔


متعلقہ خبریں