راجہ پرویز اشرف آج قومی اسمبلی کے اسپیکر کا حلف اٹھائیں گے

حکومت نے بڑے وعدے کیے، لارے لگائے، سب کا سب فراڈ اور جھوٹ نکلا: راجہ پرویز اشرف

فائل فوٹو


 قومی اسمبلی میں آج نئے اسپیکر  راجہ پرویز اشرف حلف اٹھائیں گے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس دوپہر بارہ بجے طلب کر لیا گیا۔اجلاس میں نئے اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب  کا عمل بھی مکمل  ہوگا۔ راجہ پرویز اشرف  بلامقابلہ اسپیکر منتخب ہو چکے ہیں۔

اسپیکر کے عہدے کے لیےسابق وزیراعظم کے مقابلے میں کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ نومنتخب اسپیکر قومی اسمبلی آج ہی عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کیخلاف تحریک عدم اعتماد  پر آج   ووٹنگ ہونا تھی ۔ قاسم سوری نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے پہلے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ جس کے بعد اب ووٹنگ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

 

 


متعلقہ خبریں