لاہور میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی


لاہور کے علاقے کالج روڈ پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے کالج روڈ، امیر چوکے قریب ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں 2 خواتین اور ایک بچے سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 افراد اسپتال پہنچنے کے بعد دوران علاج دم توڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اللہ کے سامنے جھکنے والوں کو غلام بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، عمران خان

فائرنگ کے وقت گھر کے تمام افراد سو رہے تھے جبکہ ملزمان نے مقتولین کے رشتے داروں کے گھر پر بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: احساس پروگرام اور پناہ گاہیں بند نہیں ہوئیں، مریم اورنگزیب

پولیس نے ملزم کی گرفتاری کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملزم نے اپنے اور سسرالیوں کے گھر فائرنگ کی۔

آئی جی پنجاب نے قائم مقام سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی اور فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا۔


متعلقہ خبریں