شان مسعود کاؤنٹی کرکٹ میں ڈبل سنچری کرنے والے پہلے پاکستانی اوپنر بن گئے


قومی کرکٹ ٹیم کے سلامی بیٹر شان مسعود کاؤنٹی کرکٹ چمپیئن شپ میں ڈبل سنچری کرنے والے پہلے پاکستانی اوپنر بن گئے۔

32 سالہ شان مسعود نے ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے سیسکس کے خلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

انہوں نے 271 گیندوں پر 201 رنز بنا رکھے ہیں۔ اس سے قبل کاونٹی کے پہلے میچ میں بھی شان مسعود نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 96 اور 61 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں