کے سی آر سمیت سندھ کے منصوبے سی پیک میں شامل کیے جائیں، مراد علی شاہ


وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے جس می سندھ کی انتظامی اور امن و امان کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ آپ نے سی پیک کو تیز کرنے کا عہد کیا ہے ، کے سی آر سمیت سندھ کے منصوبے سی پیک میں شامل کیے جائیں۔

ملاقات میں وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ کو سندھ کے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت  اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

شہباز شریف کا وزیراعظم ہاؤس کو پاکستان ہاؤس میں تبدیل کرنیکا اعلان

وزیر اعلی سندھ مرادعلی شاہ نے وزیر اعظم کو کابینہ کی جانب سے مبارکباد دی اور کہا یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو کراچی سرکلر ریلوے پر بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی کی ٹریفک کا مسئلہ اور بی آر ٹی سروس کی کامیابی کے سی آر پر منحصر ہے، وفاقی حکومت نے کے سی آر پروجیکٹ 201 ارب روپے کی لاگت سے پی پی پی موڈ پر منظور کیا۔


متعلقہ خبریں