دو تہائی اکثریت اور عمران خان کےدرمیان صرف الیکشن حائل ہیں، فواد چودھری

نواز شریف ملک میں آنے اور مریم نواز لندن جانے کیلئے نئی ڈیل چاہتے ہیں، فواد چودھری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی استعفیٰ نہیں دے رہے ہیں۔

وزیراعظم کا انتخاب: تحریک انصاف کا بائیکاٹ، تمام ارکان مستعفی، شہباز شریف واحد امیدوار

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ ایوان میں دو تہائی اکثریت اورعمران خان کےدرمیان صرف الیکشن حائل ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ شہباز شریف کا مقدمہ عدالت میں لگا ہوا ہے اور ہم نے اسمبلی سے استعفے دے دیے ہیں۔

مرکز کے بعد صوبوں میں بھی استعفے دینے کی آپشن ہے، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر قانون  فواد چودھری نے کہا کہ آج ایک غلام اسمبلی سے ہم آزاد ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے، کوئی ہمارے بغیر اگرضمنی الیکشن کروا سکتا ہے توکروا کردکھائے، یہ لڑائی پاکستان کی آزادی کی لڑائی ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ اسمبلی میں کھڑےہوکرہم نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا، اسپیکرکے پاس اب الگ الگ استعفے کی تصدیق کیلئے جانے کی ضرورت نہیں، عمران خان پشاور میں بدھ کو بڑا جلسہ کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ رات کوپورے ملک میں لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکلے، پی ٹی آئی اداروں سے قریبی تعلق رکھتی ہے، ہم احترام کرتے ہیں، جواداروں کے خلاف مہم چلا رہے ہیں اس کی مذمت کرتے ہیں،
بہت جلد اسلام آباد میں مارچ لائیں گے۔

عوام نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کرنے کا فیصلہ کر لیا، شاہ محمود قریشی

ہم نیوز کے مطابق فواد چودھری نے دعویٰ کیا کہ ہمارےکسی بھی لیڈرنے کسی بھی ادارےکے ذمہ دارکے خلاف بیان نہیں دیا۔


متعلقہ خبریں