علی محمدخان قومی اسمبلی میں عمران خان کی سیٹ کا تقسیمی نمبرساتھ لے گئے


علی محمدخان قومی اسمبلی میں عمران خان کی سیٹ کا تقسیمی نمبرنشانی کے طور پر ساتھ لے گئے.

علی محمد خان نے  سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی اسمبلی میں عمران خان کی سیٹ کے تقسیمی نمبر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے  کہ  ہر ممبر قومی اسمبلی کی اسمبلی سیٹ پر اس کا تقسیمی نمبر ہوتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی وزیر اعظم کی سیٹ پر موجود یہ تقسیمی نمبر وہاں نہیں چھوڑا  اس کو اپنے ساتھ لے آیا ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ اس  تقسیمی نمبر کو اپنے پاس محفوظ کر لیا ہے۔ اور جب عمران خان دوبارہ وزیراعظم بنیں گے تو اپنے ہاتھ سے یہ دوبارہ لگاؤں گا۔


متعلقہ خبریں