اسلام آباد: نئے وزیر اعظم کا انتخاب پیر کو ہو گا۔
نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے آج دوپہر 2 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے اور نئے قائد ایوان کا انتخاب پیر کو ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد کامیاب، عمران خان سابق وزیراعظم ہو گئے
ذرائع کا کہنا ہے کہ جن افراد کے کاغذات نامزدگی اسپیکر آفس میں جمع ہوں گے ان کے کاغذات کی جانچ پڑتال آج ہی ہو گی، جن امیدواروں کے کاغذات درست ہوں گے گے ان کے درمیان انتخاب پیر کو دوپہر 2 بجے ہو گا۔