ظلم کا نظام قائم نا کبھی رہا ہے نا کبھی رہ پائے گا،مریم نواز


مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ ظلم کا نظام قائم نا کبھی رہا ہے نا کبھی رہ پائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے اپنا فیصلہ اس پر چھوڑا تھا جس نے کبھی ناانصافی نہیں کی۔غرور اور تکبر انسانوں کیلئے نہیں، تکبر کو زوال ہے، زوال ہے زوال ہے۔


انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کا ووٹ سے آؤٹ ہو جانے والا پہلے وزیر اعظم ٹھہرے۔  یاد رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں عمران خان وہ  پہلے وزیر اعظم ہیں جنہیں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا گیا ہے۔

دوسری جانب چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ  پی ایم  سلیکٹڈ آوٹ۔


واضح رہے کہ  عمران خان کے خاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد  گزشتہ رات کامیاب ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں