سپریم کورٹ کھل گئی،چیف جسٹس سمیت تمام ججز پہنچ گئے

supreme court

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ شروع نہ ہونے پر سپریم کورٹ کھل  گئی، چیف جسٹس سمیت تمام ججز عدالت پہنچ گئے

ذرائع کے مطابق عدم اعتماد سے متعلق از خود نوٹس پر سماعت کرنے والے دیگر ججز بھی سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کے دروازے کھول دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اطہر من اللہ کی کورٹ روم نمبر ون بھی کھولنے کی ہدایت کر دی ہے۔

عدالتی عملے کو بھی فوری اسلام آباد ہائی کورٹ طلب کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ نے دھمکی آمیز خط اہم ملکی شخصیات سے شئیر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج ہونے والے کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسپیکر، چیرمین سینیٹ اور چیف جسٹس سے غیر ملکی خط شیئر کیا جائے گا۔

کابینہ نے دھمکی آمیز مراسلے کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دے دیا، فواد چودھری

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت ہوا تھا جس میں کابینہ نے دھمکی آمیز مراسلے کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں