ہر غیرآئینی قدم پر عمران خان کو نتائج بھگتنا پڑیں گے ،متحدہ اپوزیشن


متحدہ اپوزیشن نے کہا ہے کہ ہر غیرآئینی قدم  پرعمران خان کو نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم نہیں رہے، آئینی، قانونی، اخلاقی سب اختیار کھو چکے ہیں، ان کا کوئی بھی اقدام قانون قبول کرے گا نہ اپوزیشن اور نہ ہی عوام ۔

انہوں نے کہا کہ جب عمران خان وزیراعظم نہیں رہے تو ریاستی یا حکومتی اختیار سے بھی محروم ہوچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے کسی بھی فیصلے، اقدام اور حکم کی کوئی بھی آئینی یا قانونی حیثیت نہیں ہو گی ۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں