حکومتی اراکین سے ملاقات، خواتین ارکان کے نعرے، آپ نے بس گھبرانا نہیں ہے، نور عالم


اسلام آباد: منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم ایوان میں پہنچنے کے بعد حکومتی اراکین سے ملتے رہے جبکہ خواتین اراکین نے نعرے لگائے۔

ہم نیوز کے مطابق حکومت کے منحرف رکن اسمبلی نور عالم ایوان میں پہنچے تو وہ حکومتی اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں کرتے رہے۔ خواتین اراکین نے نور عالم کے آتے ہی نعرے لگانا شروع کر دیئے۔

حکومتی خواتین اراکین کے نعرے لگانے پر نور عالم مسکراتے ہوئے واپس اپوزیشن بینچز پر چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو اپنے جانے کی نہیں میرے آنے کی تکلیف ہے، شہباز شریف

ایوان میں نور عالم نے اپنی ایک ویڈیو میں کہا کہ میں حکومتی اراکین کو کہنا چاہتا ہوں کہ ہم سب یہاں پر آئے ہیں اب آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں