دیکھیں گے کس کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، قاسم سوری

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع

فوٹو: فائل


اسلام آباد: قومی اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا ہے کہ میں آئین شکنی کا مرتکب نہیں ہوا، دیکھیں گے کس کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عدالت کا فیصلہ آچکا اور ہم مان چکے ہیں لیکن اب بھی کہتا ہوں بیرونی سازش ہے اور کیا ہم بیرونی قوتوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم عوام کے سامنے ساری باتیں لانا چاہتے ہیں اور ہمیں دنیاوی آقاؤں کے بجائے صرف اللہ کے سامنے جھکنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے مبینہ کارکنان کا سینیٹر فیصل جاوید کو پریس کانفرنس سے روکنے کی کوشش

قاسم سوری نے کہا کہ میں آئین شکنی کا مرتکب نہیں ہوا اور میرے خلاف پہلے بھی اپوزیشن نے ریفرنس بھیجا اور اس بار بھی ہم حاضر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دیکھیں گے کس کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں