اپوزیشن بیرونی طاقتوں کی مدد سے ارکان قومی اسمبلی خرید رہی ہے، شہباز گل


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہبباز گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن بیرونی طاقتوں سے مل کر ارکان قومی اسمبلی خرید رہی ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ضمیر فروشوں کے خلاف آواز اٹھانی ہے۔ مسلم لیگ ن کو چھانگا مانگا کے دور سے خرید و فروخت کی عادت ہوئی ہے اور اپوزیشن بیرونی طاقتوں سے مل کر قومی اسمبلی کے رکن خرید رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی سازش کا ثبوت روس اور چین نے بھی دے دیا ہے۔ کیا مریم نواز نے وہ خط پڑھا ہے جو آپ کہہ رہی ہیں کہ جعلی ہے۔ مریم صفدر کو ہر خط قطری خط لگتا ہے اور مریم نواز جس فوج کے جرنیلوں کے خلاف باتیں کرتی تھیں کیا ان کی وضاحت چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: انصاف میں تاخیر انصاف فراہم نہ کرنے کے مترادف ہے، بلاول بھٹو

شہباز گل نے کہا کہ پیپلز پارٹی جس کو ٹکٹ دیتی ہے اس کا 10 ہزار سے 5 ہزار ووٹ رہ جاتا ہے جبکہ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نے بھی اپنا ضمیر بیچ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے 4 ٹکٹوں پر اپنا ضمیر بیچ دیا اور اگر تخت لاہور کا کسی کو وزیر اعلیٰ بنانا ہے تو قانون کے نیچے سے گزرنا ہو گا۔


متعلقہ خبریں