آرٹیکل 69 کے تحت عدالت کا اختیار نہیں کہ اسپیکر کی رولنگ پر سماعت کرسکے، فواد چودھری

آرٹیکل 69 کے تحت عدالت کا اختیار نہیں کہ اسپیکر کی رولنگ پر سماعت کرسکے، فواد چودھری

اسلام آباد: سابق وفاقی وزریر فواد چودھری نے کہا ہے کہ آرٹیکل 69 کے تحت عدالت کا اختیار نہیں کہ اسپیکر کی رولنگ پرسماعت کرسکے۔

سپریم کورٹ: ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کےخلاف نوٹس اور درخواستوں پر سماعت کل تک ملتوی

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رکن اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ عدالت نے پیپلزپارٹی کی رولنگ کے خلاف اسٹے کی درخواست مسترد کردی۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف کل سماعت ہو گی، اب ہمیں عدالت کے سامنے اپنے کیس کو رکھنے کا موقع ملے گا، آرٹیکل 69 کے تحت عدالت کا اختیار نہیں کہ اسپیکر کی رولنگ پر سماعت کر سکے۔

آج جو ہوا ادارے کا اس سے کوئی تعلق نہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

فواد چودھری نے کہا کہ اس حوالے سے ماضی میں فیصلے بھی موجود ہیں، ان کےچہرے اترے ہوئے ہیں، آنکھوں میں آنسو ہیں، یہ کبھی ایک کونے میں گھس رہے ہیں کبھی دوسرے میں، سیاست کے فیصلےعدالتوں میں نہیں، سڑکوں پرہوتے ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ چوں چوں کا مربہ چاہتا تھا کہ حکومت چلی جائے، حکومت چلی گئی، ان کےدماغ اخروٹ سے بھی چھوٹے ہیں، 90 روزمیں الیکشن ہونے ہیں، پی ٹی آئی آپ کو چیلنج کر رہی ہے۔

صدر نےقومی اسمبلی تحلیل کر دی، وزیر اعظم ذمہ داریاں جاری رکھیں گے

ہم نیوز کے مطابق فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کے عوام خود دارہیں، شہباز شریف نے جو الفاظ اپنے لیے بولنے تھے قوم کیلئے بول دیئے ہیں۔


متعلقہ خبریں