عمران خان نے بغاوت کی، وہ آرٹیکل 6 کے تحت پھنس گئے، بلاول بھٹو

بغاوت میں 30 سیکنڈ لگے تو تدارک میں بھی 30 سیکنڈ لگنے چاہئیں، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آج بغاوت کی اور وہ آرٹیکل 6 کے تحت پھنس گئے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے پوری دنیا کو دکھایا کہ ہمارے پاس 190 سے زیادہ ارکان ہیں،سپریم کورٹ نے اتوار کے روز از خود نوٹس لیا۔

عمران خان نے آئین اور قانون توڑا ہے،ان کے پاس عالمی سازش کا کوئی ثبوت نہیں ،انہوں نے جو الزام لگایا وہ کیس سپریم کورٹ نے بھی نہیں سنا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جب تک ہماراآئینی حق نہیں دیا جائے گا ، ہم دھرنا دیں گے،  ڈپٹی اسپیکر نے آج غیر آئینی کام کیاہے ۔ پاکستان کے آئین کو توڑنے کی سزاواضح ہے ۔عدم اعتماد آج ہی ہونی ہے۔ متحدہ اپوزیشن نے فیصلہ کیاہے کہ قومی اسمبلی میں دھرنا دیں گے ۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد آ چکی ہے وہ اسمبلی تحلیل نہیں کر سکتے ۔


متعلقہ خبریں