وزیر اعظم کا ترپ کا پتہ ،صدر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی ایڈوائس بھیج دی



 وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ صدر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی ایڈوائس بھیج دی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  قوم کو مبارک دیتا  ہوں کہملک کےخلاف بڑی سازش ناکام ہوگئی۔ مجھے گزشتہ روز سے لوگ پیغام دے رہے تھے کہ غداری ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں نے قوم سے کہا تھا کہ گھبرانا نہیں۔قوم سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی۔میں نے اسمبلیاں توڑنے کی تجویز صدر کو بھیج دی ہے۔قوم سے کہتا ہوں کہ انتخابات کی تیاری کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے پیسے لیے ہیں وہ لنگر خانوں میں دے دیں۔اچکن سلوانے والےاور لوگوں کو خرید نےوالوں کے کروڑوں روپے ضائع ہو گئے، ملک کے مستقبل کا فیصلہ باہر کی قوت نے نہیں اس ملک کے عوام نے کرنا ہے ۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں  ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ دے کر وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد کر دی ہے۔


متعلقہ خبریں