ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک


ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا ہے جس 3 دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مارے جانے والے دہشتگردوں سے اسلحہ و بارود برآمد کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

سبی: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک، ایک سپاہی شہید

انہوں نے بتایا کہ اہل علاقہ نے آپریشن کو سراہتے ہوئے علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں