رنبیر کپور کا عالیہ بھٹ سے شادی کا اعلان


بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رنبیر کپور نے خوبرہ اداکارہ عالیہ بھٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران رنبیر کپور نے اپنی شادی کے حوالے سے قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے سب واضح کر دیا۔

رنبیر نے کہا کہ مداحوں کیلئے ایک اچھی خبر ہے، عالیہ اور میرا جلد شادی کرنے کا ارادہ ہے ، ہاں تو ہم جلد شادی کریں گے۔

رنبیر اور رتھک کو رام اور راون کے کردار کے لیے 75 کروڑ ملیں گے

اس سے پہلے رنبیر کپور کی پھوپھی نے ان کی شادی سے متعلق خبروں کی تردید کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایسا کچھ نہیں ہو رہا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات تو طے ہے کہ شادی ہوگی لیکن کب ہوگی یہ علم نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں