ایم کیو ایم کا بھی حکومت کوالوداع؟،2 وفاقی وزرا کا کچھ دیرمیں مستعفی ہونے کا امکان


ایم کیو ایم اور متحدہ اپوزیشن میں تحریری معاہدہ ،ایم کیو ایم کے 2 وفاقی وزرا کچھ دیر میں اپنا استعفی تیار کرلیں گے۔

ذرائع  کے مطابق وفاقی وزرا فروغ نسیم اور امین الحق وزارتوں سے مستعفی ہونے جا رہے ہیں، دونوں وزرا کچھ دیر بعد اپنے استعفے وزیراعظم کو بھجوائیں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما آج شام 4 بجے پریس کانفرنس کرینگے، پریس کانفرنس میں حکومت سے علیحدگی کے اعلان کا امکان ہے۔

ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق حکومت سے معاملات طے نہ پانے کی وجہ ان کی نمبر گیم ہے، حکمران جماعت میں انتشار علیحدگی کی وجہ بنا، ہماری اطلاعات ہیں کہ حکومت کے 25 سے زائد ایم این ایز منحرف ہوگئے ہیں۔


متعلقہ خبریں