وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ باہر سے ان کی حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی کا جو رکن میرے خلاف ووٹ ڈالے گا قوم اسے معاف نہیں کرے گی۔
اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں ایک ہی راستہ ہے کہ اگر حکومت پسند نہیں تو استعفیٰ دے دو۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہماری طرف سے جو ووٹ ڈالنے جائے گا اسے پیغام دیتا ہوں یہ نہ کرنا،قوم معاف نہیں کریگی،جمہوریت میں ایک ہی راستہ ہے کہ اگر حکومت پسند نہیں تو استعفیٰ دے دو،25کروڑ سامنے رکھ کر کہا کہ ضمیر جاگ گیا تو یہ قوم نہیں مانے گی۔
لکھ کر دھمکی دی گئی، پاکستان میں بیٹھے کردار کس کے کہنے پر چل رہے ہیں؟ عمران خان
انہوں نے کہا کہ جب پارلیمنٹ میں ووٹنگ ہوگی پوری قوم دیکھےگی،اپنےممبران کوکہتاہوں یہ نہ کرناورنہ قوم آپ کومعاف نہیں کرےگی،جب ووٹنگ ہوگی تو ن لیگ اور پیپلزپارٹی اراکین کے بھی ضمیر جاگ جائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ آپ پیسے کی پوجا کرتے ہیں، سپر پاورز کے سامنے سر جھکاتے ہیں، آپ پیسے لے کر اپنے ملک پر بمباری کراتے ہیں، خوددار قومیں اوپر جاتی ہیں، بھیک مانگنے والی قومیں کبھی ترقی نہیں کرتیں،میں کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکا کبھی اپنی قوم کو بھی نہیں جھکنے دوں گا۔