مسلم لیگ ن کا مارچ تاخیر سے پہنچنے پر جلسہ منسوخ


مسلم لیگ ن کا مارچ تاخیر سے گوجرانوالہ  پہنچنے پر جلسہ منسوخ کردیا گیا۔

مسلم لیگ ن کا مہنگائی مکاؤ مارچ تاخیر سے پہنچنے کے باعث رات کو گوجرانوالہ میں ہونے والا جلسہ منسوخ کر دیا گیا۔گوجرانوالہ مہنگائی مکاو مارچ علی الصبح گوجرانوالہ پہنچا۔

مریم نواز حمزہ شہباز نے اٹاوہ کے قریب نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں قیام کیا۔ آج گوجرانوالہ میں تین بجے اقبال ہائی سکول کے باہر جلسہ کیا جائے گا۔ مریم نواز اور حمزہ شہباز کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

گوجرانوالہ میں رات کو جلسہ شیڈول تھا لیکن لاہور سے چلنے والا مہنگائی مکاؤ مارچ تاخیر سے پہنچا۔ مریم نواز اور حمزہ شہباز کے شاہدرہ کے مقام پر خطاب کے بعد ریلی لگ بھگ تین بجے کے قریب لاہور کی حدود سے باہر نکلی جس کی بعد اس کی رفتار میں اضافہ ہوا۔ اس سے پہلے یہ پورا دن لاہور کے اندر ہی رہی تھی۔


متعلقہ خبریں