سبی: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک، ایک سپاہی شہید

ISPR

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع سبی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا ہے جس میں کالعدم تنظیم کے چھ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن پر دہشتگردوں نے فرارکی کوشش کی، اس موقع پر فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا  ایک سپاہی شہید جب کہ 2 جوان زخمی ہو گئے۔

سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ: جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان اور 3 شہری شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سبی اوراطراف کے علاقوں میں کارروائیوں اور لاہورانارکلی دھماکے میں ملوث تھے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp