میں پی ٹی آئی کا دکھی ایم این اے ہوں باغی نہیں، احمد حسین ڈیہڑ


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ نے کہا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے دکھی ایم این اے ہیں، باغی نہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ’پاکستان کا سوال‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے آج کہا گیا کہ آپ کی 5 شرائط منظور کر لی گئی ہیں، خوشی میں قومی اسمبلی پہنچ گیا وہاں پتہ چلا کہ وزیراعظم سے مل لیں آپ کا کام ہوجائیگا۔ میں نے کہا جب تک مطالبات پورے نہیں ہونگے، وزیراعظم سے نہیں ملوں گا۔

احمد حسین ڈیہڑ نے کہا کہ میرا مطالبہ ہے کہ آٹا، چینی دال کی قیمتوں پر سبسڈی اور جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں اختیارات دے دیں۔

عمران خان نے خود بہت دفعہ وفاداریاں بدلی ہیں، احمد حسین ڈیہڑ

ان کا کہنا تھا کہ  میں سندھ ہاؤس نہیں گیا اور نہ میرا اپوزیشن سے کوئی رابطہ ہے،  اگر میں اپوزیشن کے ساتھ ہوتا تو کبھی اسمبلی نہ جاتا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو یہ ہی نہیں پتہ کہ کون پیسے لے رہا اور کون نہیں، میں تو ہمیشہ سے پارٹی میں غریب کیلئے آواز اٹھا تا رہا ہوں، میرا دل چاہتا ہے کہ میں سیاست چھوڑ کر گھر چلا جاؤں۔


متعلقہ خبریں