قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز ختم ہونے سے پہلے ٹیسٹ اسکواڈ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق سرفراز احمد ٹیسٹ اسکواڈ کو چھوڑ کر پاکستان کپ میں سندھ کی نمائندگی کریں گے۔
واضح رہے کہ سرفراز احمد آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں قومی اسکواڈ کے ریزرو کھلاڑیوں میں شامل تھے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت، سرفراز کا دل خوش، ساتھیوں کی جھپیاں
خیال رہے کہ آسٹریلیا نے لاہور میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 351 رنز کا ہدف دیا ہے۔
قومی ٹیم کے سلامی بیٹر عبداللہ شفیق اور امام الحق کل 78 رنز پر پانچویں روز کے کھیل کا آغاز کریں گے۔