پی ٹی آئی اور جمعیت علمائے اسلام کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت


اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی اور جمعیت علمائے اسلام کو ایک دن کےلیے جلسے کی اجازت دے دی۔

اسلام آباد انتظامیہ نے دونوں پارٹیوں کو جلسے کے لیے این او سی جاری کر دیے۔ ڈپٹی کمشنراسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کو 25 مارچ کو ایچ نائن اتوار بازار کے علاقے میں جلسے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو 27 مارچ کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دے دی گئی۔دونوں سیاسی جماعتیں رات تک جلسہ گاہ کو خالی کرنے کی پابند ہوں گی۔


متعلقہ خبریں