عمران خان نے خود بہت دفعہ وفاداریاں بدلی ہیں، احمد حسین ڈیہڑ



پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خود بہت دفعہ وفاداریاں بدلی ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج سے تین سال پہلے میں نے کچھ مطالبات رکھے تھے، بہت پہلے کہا تھا عمران خان کو چھوڑنا بے غیرتی ہے اور بہت پہلے ہی میں انہیں ارطغرل کہا کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ن لیگ کے 7 اراکین اسمبلی شامل کیے جس سے مایوسی ہوئی، وہ بتائیں انہوں نے جو مسلم لیگ ن کے لوگ توڑے تو کتنے پیسے دیئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم عزت کے ساتھے جیتے ہیں پیسے کے ساتھ نہیں جیتے،  گزشتہ ماہ 4 کنال زمین ریسکیو کیلئے وقف کی ہے۔

منحرف اراکین تا حیات نا اہل ہوں گے،فواد چودھری

احمد حسین ڈیہڑ نے کہا کہ ہم پر لوگوں سے حملے کرائے جارہے ہیں،  میں نے پارٹی نہیں چھوڑی، نہ ہی میں سندھ ہاؤس میں تھا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار تو ہماری بات ہی نہیں سنتے، ہمیں عزت نہیں دی جاتی، ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو آخری وقت پر فیصلہ کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کنفیوژڈ نہیں ہوں میں نے تین ماہ پہلے کچھ مطالبات رکھے تھے، عمران خان ہمارے بچوں پر حملے کرانے کیلئے لوگوں کو اکسا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں