اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوامی حمایت کی بدولت سیاسی محاذ پر بھی کامیابی ہو گی۔
وزیر اعظم عمران خان سے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت نے اسلاموفوبیا کے تدارک کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی جبکہ روسی صدر اور کنیڈین وزیر اعظم نے بھی اسلاموفوبیا کے تدارک کے لیے آواز اٹھائی۔
انہوں نے کہا کہ پوری مسلم اُمہ کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ہمیشہ عوامی امنگوں کی نمائندگی کی ہے اور عوامی حمایت کی بدولت ہی موجودہ سیاسی محاذ پر بھی کامیابی ہماری ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت چھوڑی نہ ہی اپوزیشن میں گئے، پرویز الہی کا یوٹرن؟؟
وزیر اعظم نے اراکین قومی اسمبلی کو اپنے حلقوں میں عوامی رابطے تیز کرنے کی ہدایت کی۔
وزیر اعظم سے ملاقات میں زین حسین قریشی، ابراہیم خان، طاہر اقبال، اورنگزیب خان، ریاض فتیانہ، نصراللہ دریشک، نجیب ہارون، محمد خان لغاری اور عاصمہ قدیر شامل تھے۔ ارکان پارلیمان نے وزیر اعظم کو اسلاموفوبیا کے تدارک سے متعلق قرارداد منظور ہونے پر مبارکباد دی۔