خیبر پختونخوا کے 107 پولیس اہلکار معطل


پشاور: خیبر پختونخوا میں 100 سے زائد پولیس اہلکاروں کو مسلسل غیر حاضری پر معطل کر دیا گیا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر تھانہ لنڈی کوتل میں 107 پولیس اہلکاروں کو معطل کیا گیا جبکہ معطل اہلکاروں کی تنخواہیں روکتے ہوئے انہیں 7 روز میں پولیس لائن حاضر ہونے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

ڈی پی او کے مطابق غیر حاضر اہلکاروں کو کئی بار نوٹس جاری کیے گئے تھے تاہم وہ ڈیوٹی پر نہیں آئے۔ ڈی پی او کی جانب سے 107 افراد کے نام کی فہرست جاری کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

ڈی پی او عمران خان نے کہا ہے کہ اگر ایک ہفتے کے دوران معطل پولیس اہلکار حاضر نہیں ہوئے تو انہیں فارغ کر دیا جائے گا۔ فرائض میں کوتاہی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔

خیبر پولیس ذرائع کے مطابق اس وقت ضلع خیبر میں 3 ہزار 8 سو سے زائد خاصہ دار اور لیویز موجود ہیں جو ضلع کے 9 پولیس اسٹیشنز میں تعینات ہیں، جو ارکان اسمبلی کے ساتھ ڈیوٹی کے علاوہ املاک کی حفاظت کے کام پر بھی مامور ہیں۔


متعلقہ خبریں