عمران خان کو اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنا چاہیے، ڈی چوک جلسے کی کیا ضرورت؟ راجہ پرویز اشرف


اسلام آباد: پاکستان پپیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ عمران خان کو اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ حکومت کو ڈی چوک پر جلسہ کرنے کی کیا ضرورت ہے؟

تحریک عدم اعتماد ہی نہیں، ان کا 2023 کا الیکشن بھی گیا، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے اور حکومتی ترجمانوں کی ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد ایک آئینی اور جمہوری طریقہ کار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس کے پاس نمبرز ہوں گے تحریک میں وہ کامیاب ہو جائے گا۔

 عمران خان فکس میچ میں یقین رکھتے ہیں، ہارا ہوا شخص بال ٹیمپرنگ کرنی شروع کردیتا ہے: بلاول

راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ووٹ ملنے کی وجہ سے ہی عمران خان وزیراعظم بنے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کو اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

سابق وزیراعظم نے استفسار کیا کہ حکومت کو ڈی چوک پر جلسہ کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ انہوں نے پوچھا کہ حکومت ڈی چوک سے متعلق کیا پیغام دینا چاہ رہی ہے؟

عمران خان ڈی چوک آئیں تو اعمال نامہ ساتھ لائیں، مریم اورنگزیب

ہم نیوز کے مطابق پی پی کے مرکزی رہنما راجہ پرویزاشرف نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی ڈی چوک سے واقف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دس لاکھ  لوگ لانے کا دعویٰ کرنے والے دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں