اپوزیشن کے پاس نمبرز پورے ہیں تو مارچ کی ضرورت کیوں پڑی؟شاہ محمود قریشی

Shah Mehmood Qureshi

شاہ محمودقریشی گرفتار پی ٹی آئی کادعویٰ


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کےاجتماع سےظاہرہوتاہےان کےنمبرزپورےنہیں۔ اپوزیشن پہلے بھی ناکام ہوئی تھی اب بھی ناکام ہو گی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک کا ہم مقابلہ کریں گے۔ارکان کودھمکی دینے یا ان کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ مجھے اپوزیشن کی منطق سمجھ میں نہیں آرہی۔اگر اپوزیشن کے پاس نمبرز پورے ہیں تو مارچ کی ضرورت کیوں پڑی؟

ان  کا کہنا ہے کہ اپوزیشن بھانت بھانت کی بولی اور چوں چوں کا مربہ ہے۔اپوزیشن کا الائنس دیرپا نہیں ہے۔لوگ سمجھ گئے ہیں اپوزیشن کی اتحاد غیر فطری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کیا بلاول اس لیے تردد کر رہے ہیں کہ کوئی اور وزیراعظم بن جائے؟ کیا پیپلز پارٹی نے اب جے یو آئی کے منشور کو اپنا لیا؟ کیان لیگ جدوجہدکررہی ہےکہ بلاول وزیراعظم بن جائیں؟

ان کا کہنا ہے کہ یہ اتحاد وقتی بلبلہ ہے انہوں نے منتشر ہو جانا ہے ، اپوزیشن کےاجتماع سےظاہرہوتاہےان کےنمبرزپورےنہیں۔ اپوزیشن پہلے بھی ناکام ہوئی تھی اب بھی ناکام ہو گی۔

انہوں نے کہا عمران خان نے 27مارچ کو کارکنوں کو ڈی چوک آنے کی دعوت دی ہے،27مارچ کا ہمارا اجتماع پر امن ہوگا اور منتشر ہوجائیں گے۔یہ دھرنا نہیں ہے، نہ ہی ہم دھرنا دینے آئیں گے۔


متعلقہ خبریں