اپوزیشن کے سب رابطوں کا پتہ ہے، اپنی حکمت عملی طے کر لی،شہباز گل

عمران خان کل عوام کی فون کالز وصول کریں گے اور سوالات کے جوابات دیں گے، شہباز گل

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن کس کس سے رابطے کر رہی ہے سب پتہ ہے،عدم اعتماد کے حوالے سے ہم نے اپنی حکمت عملی طے کر لی ہے، ن لیگ سیاسی مقابلے کی بجائے کردار کشی کر رہی ہے۔

میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں عمران خان اچھا ہے ٹیم نکمی ہے،یہ بات پھیلائی گئی کہ عمران خان کی ٹیم ہلکی ہے۔

نوازشریف کی کابینہ میں6وزیر تھے،احسن اقبال نے بھائی کو ٹھیکے لے کے دیے،احسن اقبال نے3،3لاکھ کا درخت بیچا۔

اسحاق ڈار نے اعداد و شمار میں ہیرا پھیری کی اور منی لانڈرنگ کے طریقے ایجاد کیے،مفتاح اسماعیل کہہ چکے ہیں کہ اسحاق ڈار کی پالیسی ناکام تھی۔

خواجہ سعد رفیق ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں نیب کو مطلوب ہے، خواجہ آصف نے اقامہ عمرے کے لیے نہیں لیا تھا۔

خرم دستگیر کے دور میں برآمدات میں کمی آئی،پرویز رشید پنجاب ہاؤس کا 95 لاکھ کا ڈیفالٹر ہے،شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس کا سامنا ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ کرپٹ خاندان اور انکے گماشتے عمران خان کو ہٹانے کیلئے خرید و فروخت کررہے ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ پی ٹی آئی سے وابستہ ہزاروں سمندر پار پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے،وہ عمران خان کا شکریہ ادا کرنے اسلام آباد پہنچے ہیں جنہوں نے انہیں ووٹ کا حق دیا۔

معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ آزاد خارجہ پالیسی سے سبز پاسپورٹ کی عزت میں اضافہ ہوا ہے


متعلقہ خبریں