اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس بنی گالہ میں طلب کیا گیا ہے۔
عدم اعتماد اپوزیشن کی سیاسی موت ہے، میرا پہلا ٹارگٹ آصف زرداری ہو گا، وزیر اعظم
ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ اجلاس میں پرویز خٹک، مخدوم شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور فواد چودھری سمیت دیگر شریک ہوں گے۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی جائے گی۔
اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا اور پنجاب میں ہونے والی گروپ بندیوں پر غور و خوص کیا جائے گا۔
آصف زرداری سے چودھری شجاعت کی ملاقات: تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال
ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ طلب کیے جانے والے اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ لاہور کے متعلق بھی لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔