وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کسی بھی صورت استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اعتماد کیا ہے، اس پر پورا اتروں گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے فیصلے کے بعد پنجاب میں تحریک لائی جائے گی۔
وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات
یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر علیم خان نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے وزارت اعلی واپس لینے کا مطالبہ کیا۔