خواتین کا عالمی دن، گوگل کا ڈوڈل خواتین کے نام


خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سرچ انجن گوگل نے اپنا ڈوڈل خواتین کے نام کر دیا۔

دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے اور خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سرچ انجن گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل خواتین کے نام کر دیا۔

گوگل کے ڈوڈل میں زندگی کے مختلف شعبوں میں سرگرم عمل خواتین کی تصاویر کو دکھایا گیا ہے اور گھریلو ذمہ داریوں میں مصروف خواتین بھی گوگل کے ڈوڈل کا حصہ ہیں۔عالمی یوم خواتین کا اس سال عنوان ’صنفی مساوات آج، پائیدارکل‘ ہے۔

انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں خواتین کی آبادی کا پانچواں حصہ مختلف شعبوں میں خدمات سر انجام دے رہا ہے تاہم خواتین کو کام کی جگہوں پر ہراسانی کا بھی سامنا رہتا ہے۔

خواتین کا عالمی دن منانے کا مقصد گھریلو امور کے ساتھ ساتھ زندگی کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے پر خواتین کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں